وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کےلئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے. گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے بروئےکار لانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گلگت بلتستان کی ترقی کےحوالےسےاعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان کی ترقی کےلئے تاریخی پیکیج کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگاوہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے بروئےکار لانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے وزیراعلی گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک تھے.