Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2021 10:07pm

اربوں روپے منصوبے کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چنیوٹ اور سرگودھا کا دورہ کیا اور اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ عثمان بزدار نے شہریوں کی شکایات پر دو سرکاری افسران کو معطل کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چنیوٹ پہنچے اور 43 کروڑ 71 لاکھ روپے کے روڈ سیکٹر کے 4 منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کھیت سے منڈی تک رسائی کے لئے 45 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے4 منصوبوں کا افتتاح کیا جبکہ روڈ سیکٹر کے 85 کروڑ 31 لاکھ روپے کے2نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلیٰ نے چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلی نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ تحصیلدار چینوٹ ندیم خواجہ اور اکاونٹ آفس کے اکاؤنٹنٹ محمد ارشد گھمن کیخلاف شہریوں کی جانب سے کرپشن کی شکایات پر انہیں معطل کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے سرگودھا کا بھی دورہ کیا اور وہاں 62 کروڑ 30 لاکھ روپے کے 6 منصوبوں کا افتتاح کیا۔ عثمان بزدار نے محنت کش بچوں کیلئے سکینڈ شفٹ میں لرننگ سنٹر کا افتتاح کرایا جبکہ بوٹینیکل گارڈن اور میاواکی فاریسٹ کا بھی افتتاح کیا۔

Read Comments