Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2021 05:50pm

حماداظہر وفاقی وزیرخزانہ مقرر،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد:حماداظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقررکردیا گیا،جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حماداظہرکی وفاقی وزیرخزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حماداظہرکووزارت خزانہ کااضافی چارج دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن نے عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے ایک اور نوٹیفکیشن میں تابش گوہرکو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویزن کا اضافی چارج دے دیا ،جس کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے امورتابش گوہر دیکھیں گے۔

اس کے ساتھ ہی کابینہ ڈویژن نے ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول نہ کرنے پر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان سے استعفیٰ طلب کیاگیا، حفیظ شیخ کی جانب سے استعفیٰ کے بعد حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔

حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تیسرے وزیرخزانہ ہوں گے،اس سے قبل اسد عمر کو یہ وزارت دی گئی تھی جن کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ بنایا گیا تھا،وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

Read Comments