کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں3منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،عمارت کے تینوں فلوز پر کارخانے اور گودام بنے ہوئے تھے آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا سامان اور کیمیکل جل گیا ۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جوتے کے کارخانے میں گراؤنڈ فلور پر رات گئے لگنے والی آگ نے 3منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا مال جل کر خاکستر ہوگیا ،پہلی منزل پر رکھے کیمیکل کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔
آگ صبح ساڑھے پانچ بجے لگی،اطلاع ملتے ہی فائربرگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچی،تنگ گلیوں میں فائربرگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پانی کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن متاثر رہا۔
آگ لگنے کے بعد برابر میں موجود عمارت کو خالی کروالیا گیا ،خالی کروائی گئی عمارت کے رہائشیوں نے کہا گھر رہنے کلئےد ہوتا ہے ان گھروں میں کاروبار چل رہا ہے ،اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے،کیمیکل کے تعفن سے گھروں میں رہنا بھی محال ہے۔
فائربرگیڈ حکام کے مطابق آگ پر 60فیصد قابو پالیا گیا ہےآگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔