این سی اوسی نےکوروناکی پابندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،پانچ اپریل سےشادی کی تقریبات پران ڈوراور ؤٹ ڈورمکمل پابندی ہوگی۔
صوبائی انتظامیہ وقت سےپہلےپابندیاں عائد کرنےکیلئےبااختیارہے،ملک بھرمیں تمام انڈوراورآؤٹ ڈوراجتماعات پرفی الفورپابندی عائدہوگی،سماجی،ثقافتی،سیاسی،اسپورٹس اوردیگراجتماعات پرپابندی عائد ہوگی۔
این سی اوسی نےکوروناکی نئی پابندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 5اپریل سےشادی کی تقریبات پران ڈوراور ؤٹ ڈورمکمل پابندی لگادی گئی۔
صوبائی انتظامیہ وقت سےپہلےپابندیاں عائد کرنےکیلئےبااختیارہے ملک بھرمیں تمام انڈوراورآؤٹ ڈوراجتماعات پرفی الفورپابندی عائد کردی گئی۔
سماجی،ثقافتی،سیاسی،اسپورٹس اوردیگراجتماعات پر بھی پابندی عائد لگادی گئی۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزید چھ اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائے گی۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ سکول بند کرنے کا فیصلہ ان اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔