وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی راہیں جدا ہوچکیں۔انتخابی اصلاحات کےلئے قومی اسمبلی میں بیٹھ کربات کرنا ہوگی۔ اسمبلیوں میں آئیں،عمران خان ان سے نہیں جانےوالا۔پی ڈی ایم کا بکھرنا اپوزیشن کی نااہلی عیاں کرتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کوجلدکنٹرول کرلیاجائےگا۔کابینہ میں ردوبدل ہوتی رہتی ہے۔میں یہیں ہوں، وزیر وزیرہوتا ہے،چاہےکوئی بھی وزارت ہو ۔عمران خان سیاست کا کپتان ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔
شیخ رشیدنےکہا کہ عمران خان جہاں کہیں گے وہیں کھیلوں گا.عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اوراس کےساتھ ہی جاؤں گا۔یہ سارے لوگ عمران خان کےخلاف کھڑے ہوئے۔ کپتان کے خلاف کھڑی ہونے والی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔
وزیرداخلہ نےکہا کہ اصل فیصلہ مولانا کا ہے آگے چلیں آپ عمران خان کو نہیں بھیج سکتے۔یہاں 14،14 ماہ میں حکومتیں ختم ہوئی ہیں ۔ یہ کہہ رہے تھے الیکشن نہیں لڑیں گے انہوں نے ضمنی الیکشن لڑا۔