Aaj Logo

شائع 29 مارچ 2021 11:06am

رمضان المبارک :مسجدالحرام میں نماز تراویح اور دیگر امور کا اعلان

مکہ مکرمہ :مسجدالحرام میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور دیگر امور کا اعلان کر دیا گیا ۔

حرمین شریفین امورکے سربراہ امام عبدالرحمان السدیس نےمسجدالحرام میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور دیگر امور کا اعلان کیا۔

امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کے مطابق رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں نماز تراویح 10رکعات پر مشتمل ہوگی،مسجد الحرام میں اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی ،نماز تراویح انتظامیہ کی مسجد میں مقرر کردہ جگہوں پر ادا کی جاسکے گی۔

مطاف میں صرف عمرہ زائرین کو اجازت دی جائے گی، مسجد حرم شریف میں داخلے کی اجازت خصوصی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن یوگی۔

عمرہ زائرین کو بیت اللہ شریف جو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی،مسجد حرم الحرام میں افطار اوردستر خوان لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Read Comments