Aaj Logo

شائع 29 مارچ 2021 10:42am

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.20 سے زائد ہوگئی

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.20سےزائد ہوگئی، سوات 23 فیصد کے ساتھ سرفہرست جبکہ پشاور22فیصد کے ساتھ دوسرے اور نوشہرہ 19 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

احتیاط نہ کرنے کا نتیجہ سب کے سامنےآنے لگا، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہےجس کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)نےمثبت کیسزکی شرح جاری کردی۔

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.20سےزائد ہوگئی، سوات میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جہاں23فیصد مثبت کیسز آئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح میں پشاور 22فیصد کے ساتھ دوسرے نوشہرہ 19فیصد کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔

لاہورمیں 17، فیصل آباد اور راولپنڈی میں15،15فیصد ،مالاکنڈ، ملتان، سرگودھا ، صوابی اور سیالکوٹ میں12،12فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین میں11،گجرانوالہ میں 10،اوکاڑہ،رحیم یارخان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9 ،بہاولپورمیں 8اور گجرات میں7فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے 19 اضلاع سے متعلق آگاہ کردیا۔

Read Comments