اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 41افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 4,525نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14,256ہوگئی جبکہ 659,116افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,525نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ 59 ہزار 116ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 64 ہزار889 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ15ہزار227افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں85ہزار531،اسلام آباد میں56ہزار450،بلوچستان میں19ہزار525 ،گلگت بلتستان میں5010اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے12ہزار484کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندو سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید41مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 14256ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4491افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 6246،خیبرپختونخوا میں 2301،اسلام آباد میں561،بلوچستان میں206اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث348 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ46ہزار663 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,055مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,268افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ98ہزار197مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار369کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4525افراد میں تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ107ہزار09افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔