ن لیگ کےرہنما مفتاح اسماعیل کہتے ہیں ندیم بابر پرابلم نہیں، پرابلم عمران خان ہیں۔جب تک کوئی سمجھدار آدمی نہیں آئے گا کام درست نہیں ہوگا۔
آج نیوز کے پروگرام دس میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ نوازشریف اکیلے ہیں لیکن بہت مضبوط ہیں۔ پنجاب کی عوام کو اپنی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف اکسانا ن لیگ کا مقصد نہیں۔
انہوں نےکہاملک میں ہر روز مہنگائی بڑھ رہی ہے۔عمران خان کو تو انکے دوست گاڑیاں دے دیتے ہیں۔گھربنادیتے ہیں لیکن عام آدمی کےپاس اسطرح کی اے ٹی ایمز نہیں ہیں۔
سابق وزیرخزانہ نے کہاڈھائی سال میں کسی نےخدمت نہیں کی۔63 سال میں اتنی بجلی نہیں بنی جتنی نوازشریف نےبنائی۔ملک میں جو بھی کام ہوئے ن لیگ نے کئے۔ نوازشریف پاکستان کی سیاست کا محور ہیں۔نوازشریف سے زیادہ پاکستان کی خدمت کسی نے نہیں کی۔
انہوں نے کہاپی ٹی آئی کی پالیسی میں بہت زیادہ نقائض ہیں۔باربار بجلی،گیس اور پیٹرول مہنگی کردی جاتی ہے۔آپ6روپےکی جگہ 20 روپے کی بجلی پیدا کررہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہاپی ڈی ایم کاموقف ہےکہ آئین کےحساب سےچلاجائے۔زبردستی کسی سےنہیں جوہمارے ساتھ جتنا چل سکتا ہے چلے۔گیلانی صاحب باپ کے ووٹ لیکر اپوزیشن لیڈر بنے۔تاریخ میں پہلی بار حکومتی ارکان نے اپوزیشن لیڈر کےلئے ووٹ دیے۔