Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 مارچ 2021 11:09pm

'پاکستان میں پہلی بارتنخواہ داروں کو گھر بنانے کا موقع دیا جارہا ہے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی دفعہ تنخواہ دارطبقے کوگھربنانے کا موقع دیا جارہا ہے۔ جولوگ گھر کا کرایہ دیتے ہیں اسی کرائے کواپنے گھرکی قسط دے سکتے ہیں۔ ہم مسلسل مارگیج کے حوالے سے رکاوٹیں دور کررہے ہیں۔ پوری دنیا میں لوگ بینکوں سے پیسے لیکر گھر بناتے ہیں۔

اسلام آباد میں ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبہ پہلی دفعہ شروع کیا گیا اور اس سے جڑی مشکلات کا بھی احساس ہے۔

انہوں نے گورنراسٹیٹ بینک اور سربراہ نیشنل بینک کوہدایت دی اور کہا بینک لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

وزیراعظم نے کہا انہوں نے سنا کہ لوگوں کومشکلات آرہی ہیں اور کہا کنسٹرکشن انڈسٹری کے ساتھ 30 انڈسٹریاں جڑی ہوئی ہے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔

وزیراعظم نےکہا کہ ہم مسلسل مارگیج کے حوالے سے رکاوٹیں دورکررہے ہیں۔ پوری دنیا میں لوگ بینکوں سے پیسے لیکر گھر بناتے ہیں۔ہاؤسنگ اسکیم سے غریب کو اپنی چھت اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا اور ہمارے ملک پر قرضے چڑھے ہوئے ہیں، ملک کی دولت میں اضافہ ہوگا توقرضوں کوواپس کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گھروں کی تعمیرسے معیشت مستحکم ہوگی۔ کوشش ہے کہ بیواؤں، اسپیشل پرسن کوترجیح دی جائے۔تمام بینک قرضوں کے حوالے سے آسانیاں پیدا کریں۔

Read Comments