وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے موقع پر پاکستان کی تمام ہندو برادری کو مبارک باد دی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ جس میں روائتی ڈانڈیا اور گربہ رقص بھی کیے جا رہے ہیں۔
شام ڈھلتے ہی مختلف شہروں میں ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا جائے گا جبکہ مندروں مں پوجا کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
ہولی کے دوسرے روز ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر خوشی کا اظہار کیا جائے گا جس میں نوجوان، بچے، بوڑھے سبھی ہولی کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔
ہولی موسمِ بہار کا تہوار ہے جو سردیوں کا موسم ختم ہونے پر منایا جاتا ہے۔