کورونا کی تیسری لہر سے مزید ستاون افراد زندگی ہار گئے، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 767 افراد کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
مہلک وائرس سے 6 لاکھ 54 ہزار 591 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 44 ہزار 447 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 3 ہزار 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 647 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ مرض کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 929 ہو گئی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تمام صوبوں میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 64 ہزار 607 ہو گئی، پنجاب 2 لاکھ 12 ہزار 918، خیبرپختونخوا 84 ہزار 609، بلوچستان میں 19 ہزار 497 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد 55 ہزار 594، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 کیسز، آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 12 ہزار 367 تک پہنچ گئی ہے۔