Aaj Logo

شائع 28 مارچ 2021 12:33am

شہباز شریف نے حمزہ کو پیپلز پارٹی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سےملاقات کی۔شہبازشریف نے بیٹےکو پیپلزپارٹی کےمعاملے پرہر قسم کی بیان بازی سے روک دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے شہبازشریف سے اہلخانہ کے ہمراہ سوا دو گھنٹے سے زائد کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اور دوپہر کا کھانا ساتھ کھایا۔جس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے منتخب ہونے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

حمزہ شہباز نے یوسف رضا گیلانی کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بنائے جانے پر مسلم لیگ ن میں پائی جانے والی بے چینی اور پیپلزپارٹی کے رویے پر پی ڈی ایم کے اجلاس میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کے متعلق شہباز کو آگاہ کیا۔

جس پر شہبازشریف نے حمزہ شہباز کو پیپلزپارٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا۔

شہبازشریف نےسپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کو بلدیاتی نمائندوں سے رابطوں میں تیزی لانےکی ہدایت کر دی اورکہاکہ آپ فوری طورپر بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتوں اور کنونشنز کا اہتمام کریں اورموجودہ سیاسی صورتحال میں بلدیاتی نمائندوں کو قانونی و سیاسی معاونت فراہم کریں۔

Read Comments