وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں گرمیوں میں کراچی کو نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی ، ٹرانسمشن لائن 31مارچ تک بجلی اٹھانے کیکئے مکمل تیار ہو گی۔
پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریو ں کے لیے اچھی خبر ہے۔
وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ گرمیوں میں کراچی کو نیشنل گرڈ سے 450میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی۔ بجلی سپلائی کیلئے جامشورو سے کراچی تک ڈبل سرکٹ ٹرانسمشن لائن کی اپ گریڈیشن پر کام مکمل ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسمشن لائن 31مارچ تک بجلی اٹھانے کیکئے مکمل تیار ہو گی۔ کراچی کو فراہم کی جانے والی 450میگاواٹ بجلی پہلے سے فراہم کی جانے والی 800میگاواٹ کے علاوہ ہو گی۔
عمر ایوب نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وفاقی حکومت نے منصوبہ رمضان سے قبل اور کراچی کے عوام کو گرمیوں میں بجلی فراہم کے لیے مکمل کیا۔