پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ بال ٹیمپرنگ کا الزام بھی عائد کر دیا ہے۔
محمد آصف امریکا شفٹ ہوگئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وقار یونس 20 سال سے کوچنگ میں ہیں لیکن انہوں نے پاکستان کو ایک بھی باؤلر نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ وقار یونس کو بولنے والا باؤلر پسند نہیں، وہ تجربہ کار باؤلرز کے بجائے نوجوان باؤلرز کو اس لئے کھلاتے ہیں تاکہ وہ ان کے آگے بول نہ سکیں۔
محمد آصف نے کہا کہ وقار یونس بال ٹیمپرنگ کرکے ریورس سوئنگ کرتے تھے، ریورس سوئنگ کا ماسٹر کہلانے والے وقار یونس کسی پاکستانی باؤلر کو تو یہ آرٹ نہیں سکھا سکے۔