پاکستان ریلوے نے گلشن اقبال میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا ہے اور کراچی سرکلرریلوے روٹ پر یونیورسٹی اسٹیشن پر 27000مربع فٹ زمین واگزار کرالی گئی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کےمطابق گلشن اقبال یونیورسٹی اسٹیشن پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔
کراچی سرکلرریلوے روٹ پر یونیورسٹی اسٹیشن پر 27000مربع فٹ زمین واگزار کرالی گئی زمین پر غیرقانونی باؤنڈری وال کرکےرہائشی منصوبہ بنایا جارہاتھا،انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلوے پولیس اور پراپرٹی اینڈلینڈ ڈیپارٹمنٹ نے حصہ لیا۔
ڈی ایس ریلوے کراچی حنیف گل کا کہنا تھا کہ کےسی آر کو اصل شکل میں بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔
کارروائی کےدوران مشتعل افراد نےپولیس کےخلاف نعرے بازی بھی کی مظاہرین کا کہنا ہے کے ریلوے پولیس اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کی اڑ میں ان کے مکانات توڑ رہی ہے۔