جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت گورننس اورسیاست میں ناکام ہوچکی ہے، موجودہ حکومت ملکی مسائل حل نہیں کرپارہی۔
جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے یہ بات آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 3سال میں حکومت نےعوام کیلئےکیاکیا؟
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کیلئےوزیراعظم کےپاس وقت نہیں، وزیراعظم قومی معاملات پراجلاس نہیں بلاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صرف ترجمانوں کااجلاس بلاتےہیں، پی ڈی ایم نہ ہوتی توحکومتی ایوانوں سےآوازیں نہ آتیں۔
اس موقعے پر لیگی رہنما اعظم تارڑ نے کہا کہ نیب نےلوگوں کوجیل میں ڈالنےکےعلاوہ کیاکیا؟ احدچیمہ 3سال سےجیل میں ہیں۔
اعظم نذیرتارڑ کاکہنا تھا کہ حمزہ شہبازاورشہبازشریف بھی جیل بھگت رہےہیں، الیکشن چوری ہوسکتاہے،عوامی مینڈیٹ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کوناکامی ہوئی ہے، 9میں سےایک الیکشن میں حکومت کامیاب ہوسکی۔