پیٹرولیم بحران پر وزارتی کمیٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیا گیا ہے اور معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر اور سیکریٹری پیٹرولیم عہدے سے فارغ کردیئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کو نوے روز میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا اب سزاؤں کا وقت ہے، پٹرولیم اسکینڈل میں ملوث ہر کردار کو ہتھکڑیاں لگیں گئیں۔
وفاقی ویز اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پچھلےسال جون میں پیٹرولم مصنوعات کابحران دیکھاگیا۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو فارنسنک تحقیقات کا مینڈیٹ دیا جارہا ہے، کیا مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی؟
اسدعمر نے مزید کہا کہ ایف آئی اےکی رپورٹ پرکمیٹی تشکیل دی جاےگی،کمیٹی وزیراعظم کوسفارشات پیش کرےگی۔
اسدعمر نے مزید کہا کہ بحران میں ملوث سرکاری افسران کی تحقیقات بھی کرنی ہیں۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ رپورٹ پرندیم بابرسےعہدہ چھوڑنےکاکہاگیاہے،وزیراعظم نےندیم بابرکوعہدہ چھوڑنےکی ہدایت کی ہے۔
اسدعمر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کی ترجیح عوام کوبہترزندگی فراہم کرناہے، مافیازوزیراعظم کےفیصلےپرمشکلات کھڑی کریں گے،وزیراعظم تمام مشکلات کاسامناکرنےکیلئےتیارہیں۔