جسٹس قاضی فائزعیسی کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔
سرینا عیسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائرکی گئی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ فواد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹ کیا، فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
فواد چوہدری نے دو روز قبل جسٹس قاضی فائزعیسی کے حوالےسے کیے گئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائیل جج کی تقریریں سن رہے ہیں اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے
ٹوئیٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفیٰ ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا ۔