Aaj Logo

شائع 22 مارچ 2021 07:39pm

'نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ بن چکا'

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نیب حکومت کے اشارے پر پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ بن چکا ہے،

ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بھیجے گئے نوٹس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کا فیصلہ ہے کہ 26 مارچ کو پارٹی رہنما اور کارکنان مریم نواز کے ہمراہ پُر امن طور پر نیب آفس جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

Read Comments