اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے اکثر کیسز میں کورونا ویکسین کو100 فیصد مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویکسن سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں، کورونا ویکسین لگانا ضروری ہے، ویکسین 2مراحل میں لگائی جاتی ہے، چند ہفتوں میں 2خوراک لینے سے یہ موثر ہوتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوروناویکسین سےمتعلق اپنے بیان میں صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ کووڈ19 ویکسین لگانا ضروری ہے، ویکسین 2مراحل میں لگائی جاتی ہے، چند ہفتوں میں 2خوراک لینے سے یہ مؤثر ہوتی ہے۔
Covid-19 vaccination is a must. It is given in two doses & takes a few weeks to become effective. In most cases it is 100% effective & in remaining, severity of infection is greatly reduced which increases survival rate. Beware of those who who create doubt, as they know not.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 21, 2021
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اکثر کیسز میں کورونا ویکسین 100فیصد موثر ہوتی ہے جبکہ باقی کیسز میں انفیکشن کی شدت میں نمایا کمی لاتی ہے، ابہام پیدا کرنے والوں سے با خبر رہیں کیونکہ وہ بے خبر ہیں۔