لاہور موٹروے گینگ ریپ کیس آج منطقی انجام کو پہنچے گا، لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت آج محفوظ فیصلہ سنائے گی۔
جیل ٹرائل کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے سینتیس گواہان اور ملزمان عابد ملہی اور شفقت کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے.
عدالت نے اٹھارہ مارچ کو کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل کے دوران کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ملزمان نے آٹھ اور نو ستمبر کی درمیانی شب لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کو ڈکیتی کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔