لیگی قائد نوازشریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس بلایا جائے گا،بات چیت میں جیل بھرو تحریک سے متعلق بھی امورپرتبادلہ خیال گیا،فیصلہ ہوا کہ پیپلزپارٹی آتی ہےتوٹھیک ورنہ نو جماعتیں لائحہ عمل اختیار کریں گی۔
نواز شریف نے مولانافضل الرحمان سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور بات چیت میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی،پی ڈی ایم اتحادکےلائحہ عمل پرمشاورت کی گئی ہے ۔
دونوں رہنماوں نے بات چیت میں کہا کہ پیپلزپارٹی کےجواب کاانتظارہے، پیپلزپارٹی کےجواب کےبعدپی ڈی ایم اجلاس بلانےپراتفاق رائے بھی ہوا۔
بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پیپلزپارٹی آتی ہےتوٹھیک ورنہ9جماعتیں لائحہ عمل دیں گی، ذرائع کے مطابق بات چیت مفیں لانگ مارچ اوراستعفوں سےمتعلق لائحہ عمل پربھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بات چیت میں جیل بھرو تحریک سے متعلق بھی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔