اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے ،سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے ،اپوزیشن تجاویز دے نئےالیکشن قوانین اورالیکشن کمیشن کی تشکیل کرتےہیں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے،اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے،پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں اورانتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں۔
سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے، پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں اور انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں، نئے الیکشن قوانین اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں عدالتی اور انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں اپوزیشن تجاویز دے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 17, 2021
فوادچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ نئےالیکشن قوانین اورالیکشن کمیشن کی تشکیل کرتےہیں،عدالتی اورانتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں،اپوزیشن تجاویز دے۔