اسلام آباد :کورونا کیسزمیں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے متعدد سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلعی انتظامیہ نے متعدد سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا ۔
ضلعی انتظامیہ نے جی،آئی اورایف سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن متعاروف کروایا۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ون، آئی ایٹ فور،آئی ٹین ٹو ، جی ٹین فور اور سیکٹر جی سکس ٹو میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
ضلعی انتطامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن پرعمل درآمد نہ ہونے کے برابرہے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔