پنجاب پولیس میں15 کالز کو پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم کے ساتھ انٹی گریٹڈ کردیا گیا۔شہری کی کرائم سے متعلقہ کالز پر بلا تاخیر مقدمہ درج کردیا جائے گا۔
شہریوں کی 15 کالز پر مزید تیزی کے لئے پنجاب پولیس نے پولیس ریکارڈ جا حصہ بنا دیا۔ سینٹرل پولیس افس میں پریس کانفرس کرتے ہوئے ڈی ائی جی سہیل سکھیرا کا کہنا تھا کہ 15کال کو پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ انٹی گریڈ کرنے 15میں آنے والی ہر کال براہ راست تھانے کے روزنامچے میں درج ہوجائے گی۔ جس سے مقدمات کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر کا بھی خاتمہ ہوسکے گا۔
ڈی ائی جی آئی ٹی وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ شہری اب تھانے کے بجائے اپنی درخواست قریبی خدمت مراکز میں بھی جمع کروا سکے گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ کرائم سے متعلقہ کالز بلا تاخیر آغاز ہوجائے گا جبکہ جن پر کاروائی نہیں ہوئی اسکی مکمل تفصیلات بھی سسٹم کا حصہ ہونگی۔