لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے معاملے کا نوٹس لیتےہوئے کارروائی کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل سے لاہور ہائیکورٹ میں بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔
عدالت نے شہباز گل کو ایک درخواست میں طلب کیا تھا اور معاون خصوصی کی ہائیکورٹ پیشی پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے اُن پر انڈے اور سیاسی پھینکنے کی کوشش کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کرکے ذمہ داروں کخلا ف کارروائی کی جائے تاہم پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھیکنےا کا عمل قابل تشویش ہے۔