اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کو پتا ہے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ دے گا، حکومت اسی لئے الیکشن کمیشن پر چڑھ دوڑی، حکومت اپنی چوری چھپانے کیلئے دوسروں پر الزامات لگا رہی ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے مستعفی ہونے کے حکومتی مطالبے کو الیکشن کمیشن پر حملہ قرار دیا۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئی،حکومت نےالیکشن ہارنےپرالیکشن کمیشن پرعدم اعتمادکااظہارکیا،الیکشن ہارنےپر20پریزائیڈنگ افسران کواغوا کیاگیا،ایم این ایزنےاپنی حکومت کیخلاف ووٹ دیا،وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن پرچڑھ دوڑی،ہارتسلیم کرنےکےبجائےحکومت الیکشن کمیشن پرالزامات لگارہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کوپتاہےکہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نےکیافیصلہ دینا ہے ،یہ وہی حکومت ہےجس نےسینیٹ الیکشن چرانے کی کوشش کی، پارلیمان میں کیمرےلگاکرووٹ کی نشاندہی کی کوشش کی گئی، جس کی نگرانی میں کیمرے لگےوہ ایک بارپھرچیئرمین سینیٹ بن گیا۔
ن لیگ کے رہنماء نے مزید کہا کہ حکومت اپنی چوری چھپانےکیلئےدوسروں پرالزام لگارہی ہیں،نیب چیئرمین آئین اور قانون کو پڑھ لیں ،جہاں 100ووٹرز ہوں وہاں بھی کیمرے لگتے ہیں، اب عدالتوں کے چکر لگیں گے، عدالتیں فیصلہ کریں گی۔
شاہد خاقان عباسی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات 2018 کا ری پلے ہے، انتخاب چور حکومت جلد عیاں ہو جائے گی، وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے لانے والوں پر چڑ دوڑیں گے ، کمرے کمیٹی کا حال بھی ماضی کے کمیشن جیسا ہی ہوگا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پر سیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ گل صاحب کو نہیں جانتا، ان پر سیاہی نہیں پھینکی جانی چاہیئےتھی۔
الیکشن کمیشن کی پوزیشن پر حکومت بوکھلا گئی ہے،سلیم مانڈوی والا
دوسری جانب احتساب عدالت میں پیشی پر پیپلز پارٹی کے رہنماءسلیم مانڈوی والا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پوزیشن پر حکومت بوکھلا گئی ہے،یوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں ۔
ایوان سے مستعفی ہونے کے سوال پر سلیم مانڈوی والا ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا فورم چھوڑنا غلط ہو گا ، اس لےو پیپلزپارٹی پارلیمنٹ سے مستعفی نہیں ہونا چاہتی۔