پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے سینیٹ کیمرہ اسکینڈل کو واٹر گیٹ اسکینڈل سے بڑا سکینڈل قراردے دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےپیپلز پارٹی کےسیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت پر دن دیہاڑے ڈاکاڈالاگیا۔پریزائڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے بددیانتی کا مظاہرہ کیا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نےکہا تھاکہ ڈبے میں جہاں مرضی مہر لگا سکتے ہیں۔جلد اسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی نےکہاکہ حکومت بتائےپارلیمنٹ میں کیمرے کیسے لائے گئے۔حکومت نے کورونا کی آڑمیں پارلیمنٹ کوسیل کردیا ہے ۔خدشہ ہے پارلیمنٹ ہاؤس کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی ہو سکتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی کو سینیٹ الیکشن میں کیمرے لگانے والے کا نہیں پتہ تو وہ مستعفی ہوجائیں۔
پلوشہ خان نے کہا کہ آصف زرداری پربونے تنقید کررہےہیں ۔پورے ملک کاسیاسی کچراپی ٹی آئی میں آیا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ٹائم بم پربیٹھی ہوئی ہے۔