اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم کا آئینی مؤقف مانا جاتا تو الیکشن کے طریقہ کار پر کوئی سوال نہ اٹھتا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 218 تین میں دیانت داری ، فیئر، فری، قانون کے مطابق انتخابات کا انعقاد اور کنڈکٹ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،کرپٹ پریکٹس کو روکنا الیکشن کمیشن کا آئینی مینڈیٹ ہے۔
آئین کے آرٹیکل 218(3) میں honest، فیئر، فری، قانون کے مطابق الیکشن organise اور کنڈکٹ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری، کرپٹ پریکٹس روکنا آئینی مینڈیٹ۔ سپریم کورٹ کا حکم بھی تھا مگر ٹیکنولوجی استعمال نہ ہوئی۔ وزیراعظم کا آئینی موقف مانا جاتا تو الیکشن process پر کوئی سوال نہ اٹھتا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 14, 2021
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا،وزیراعظم کا آئینی مؤقف مانا جاتا تو الیکشن کے طریقہ کار پر کوئی سوال نہ اٹھتا۔