Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2021 12:11pm

پاکستان میں کورونا سےمزید 32 اموات ، جاں بحق افرادکی تعداد13,508ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید32اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 13,508ہوگئی جبکہ کورونا کے2,664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 605,200ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,664نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ 05 ہزار 200 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ61 ہزار 179ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ85ہزار468افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں75ہزار725،اسلام آباد میں47ہزار710،بلوچستان میں19ہزار206 ،گلگت بلتستان میں4960اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار952کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید32مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13508ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4453افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5753،خیبرپختونخوا میں 2153،اسلام آباد میں524،بلوچستان میں202اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث320 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ21ہزار121 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,805مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,275افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ70ہزار571مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار564کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2664افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 94لاکھ85ہزار702افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments