کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تشویش کا اظہار کردیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح پانچ سے بڑھ کر چھ فیصد پر چلی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
کورونا کی تیسری لہر جاری ہے اور کیسز کی شرح 5سے بڑھ کر6 فیصد ہوگئی۔ این سی او سی نے اظہار تشویش کردیا۔
کورونا کی تیسری لہر،کیسز کی شرح 6فیصد تک پہنچ گئی۔ پنجاب، اسلام آباد، کے پی اور آزاد کشمیر میں صورتحال خراب قرار دے دی گئی۔
وفاق نے تمام اکائیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔