Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2021 08:50am

چیئرمین سینیٹ کی کامیابی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں جیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کرلیا گیا۔ آپ مہر نام پر لگائیں یا باکس پر لگائیں، ووٹ درست ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سات ووٹ غلط طریقے سے مسترد کیے گئے، غیرآئینی فیصلہ ہم عدالت میں چیلنج کریں گے۔

بلاول نے کہا کہ ووٹرکی نیت واضح ہو تو ووٹ مسترد نہیں ہوتا، امید ہے ہائیکورٹ ہمارے حق میں فیصلہ سنائے گی۔

دوسری جانب یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ صادق سنجرانی کی جیت عارضی ہے، وہ ہار برداشت نہیں کرسکیں گے۔

یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں پریذائیڈنگ افسر نیوٹرل نہیں تھا، سینیٹ نے حکومتی نمائندے کو پریذائیڈنگ افسر لگایا، آٹھ ووٹ مسترد کرنا درست نہیں۔ آٹھ میں سے صرف ایک ووٹ مسترد ہوسکتا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی مصطفی نواز کھوکھر نے صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیا۔ جبکہ راجا پرویز اشرف نے کہا اسمبلی بچانے کیلئے گیلانی کے سات ووٹ مسترد کیے گئے۔

احسن اقبال کہتے ہیں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن پر ڈاکا ڈالا گیا، قمرزمان کائرہ نے کہا ہم اپنا حق لینا اور چھیننا جانتے ہیں۔

Read Comments