وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں20سےزائدلوگ ہلےہوئےتھے۔اپوزیشن نےاسلام آبادمیں ڈیرےڈال لئےتھے۔سیاست کےلئےیہ90دن بہت اہم ہیں۔
آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ بھی بہت چلا۔ آصف زرداری نےبہت زیادہ ریٹ دیے۔وزیراعظم عمران خان کوسب کچھ پتاہے۔
انہوں نے کہامریم نوازبول کر عمران خان کی خدمت کرتی ہیں۔مریم نوازکی وجہ سےعمران خان کوتقویت ملتی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنرل حمیدگل نوازشریف کےدوردیاکرتےتھے۔نوازشریف کی کل سیاست کادارومدارفوج پرتھا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاحکمرانی اوراپوزیشن کی سیاست مختلف ہوتی ہے۔پیپلزپارٹی نےن لیگ کو نیچےلگادیاہے۔ آصف زرداری بہت اچھےکارڈز کھیل رہےہیں۔کہتےتھے31دسمبرکو آرپارہوجائےگی۔الیکشن کمیشن کےسامنےان کاجلسہ ناکام ترین تھا۔آگےرمضان ہیں،لانگ مارچ بھی ناکام ہوسکتاہے۔ اپوزیشن ابھی تحریک عدم اعتماد کی طرف نہیں جارہی۔
شیخ رشید کاکہناتھاکہ عمران خان کچھ بھی کرسکتےہیں۔عمران خان پرتنقید ہوتی ہے،نفرت نہیں کی جاتی۔حکومت اپوزیشن کےساتھ مزاج ٹھنڈے رکھے۔بہت سے وزیرایسےہیں جو کونسلربھی منتخب نہیں ہوسکتے۔عمران خان ہیں تو پی ٹی آئی ہے۔عمران خان کو ٹیم اچھی نہیں ملی۔
انہوں نےمزیدکہاسینیٹ الیکشن میں نوازشریف کی پارٹی نےپیسےنہیں لگائے۔آصف زرداری نےسینیٹ الیکشن میں بےحساب پیسہ لگایا۔اتناپیسہ لگاکہ بینکوں میں 5ہزاروالی گڈیاں ختم ہوگئیں۔
انہوں نے کہاپہلی باری گیلانی کی تھی،اب سنجرانی کی باری ہے۔3ووٹوں کا کوئی فرق نہیں،مسکراہٹ سےمل جائیں گے۔
لانگ مارچ کےمتعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ لانگ مارچ رمضان تک رہاتوافطاری کراؤں گا۔لانگ مارچ 2یا4دن میں ختم ہوجائےگا۔لانگ مارچ میں بہت زیادہ لوگ نہیں ہونگے۔
شیخ رشید نےعثمان بزدار کے متعلق کہاپرویزالہی بزدار کےساتھ کھڑے ہوں گے۔ن لیگ بزدارکےخلاف ابھی نہیں جائےگی۔پنجاب میں بزدار کی حکومت ہی رہے گی۔ووٹر بزدار کےساتھ نہیں عمران خان کےساتھ ہیں۔
انہوں نےکہاآنےوالےکچھ ماہ مزیدسخت ہونگے۔اپوزیشن نےعمران خان کوپڑھنےمیں غلطی کی۔آئین عمران خان کواسمبلیاں توڑنےکی اجازت دیتاہے۔3سال ہوگئے ہیں،مزیدڈیڑھ 2سال کھینچ لیں گے۔