لاہور:محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور،گوجرانوالہ اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور،گوجرانوالہ اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے جس میں گوجرانوالہ کے 20 لاہور کے5 اور گجرات کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ، دفاتر بند رہیں گےجبکہ تمام میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔
اس کے علاوہ ملک شاپس،چکن شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ گروسری اسٹورز،جنرل اسٹورز،آٹا چکیاں،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔