وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا۔سینیٹ انتخابات ہارس ٹریڈنگ اورالیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کیخلاف دائرپٹیشنزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی ۔اجلاس میں وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاسینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازعہ رہا۔ڈسکہ الیکشن میں امیدوار کی دو لائنوں پر نتیجہ روک کر الیکشن کالعدم کردیا۔سینیٹ الیکشن میں ہماری پٹیشنز کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا۔سینیٹ الیکشن میں ہمارا بیانیہ صحیح ثابت ہوا۔سب نے دیکھا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔نااہل شخص پیسہ کےزور پر سینیٹ میں آگیا۔اب پیسہ کےزور پرمنتخب شخص چیئرمین سینیٹ کے خواب دیکھ رہا ہے۔
وزیراعظم نےکہاکہ کرپٹ لوگ پیسہ لوٹ کروہی پیسہ دوبارہ اقتدار میں آنےکےلئےاستعمال کرتے ہیں۔کرپشن اور پیسہ کا سیاست میں استعمال کا عملی مظاہرہ یوسف رضا گیلانی کی جیت میں دیکھ لیا۔
وزیر اعظم نے کرپٹ لوگوں کے پیسہ کےبل بوتے اقتدار میں آنے کے بیانیہ کی ترویج کی ہدایت کردی۔
تمام کرپٹ ٹولہ کرپٹ شخص کو ایوان بالا کے سب سے بڑے منصب پر منتخب کرانے کےلئے سرگرم ہے۔
وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ پی ڈی ایم کے خلاف مزید فعال ہوں۔چیئرمین سینیٹ کے الیکشنز پر وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ٹاسک سونپ دیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلئے ابھی سےہمارے سینیٹرزکوآفرزآنا شروع ہوگئی ہیں۔مجھے پتہ ہے کس سینیٹر کو کیا آفر آئی۔پیسہ صرف اسلام آباد نہیں کے پی میں بھی چلا۔اپوزیشن کرپٹ نظام کی محافظ ہے۔
اجلاس کے دوران ملائیکہ بخاری نے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے کلاف دائر پٹیشنز پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے ترجمانوں کو سینیٹ الیکشنز پر پیسہ کے استعمال پر حکومتی بیانیہ اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔