پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے بعد کورونا وائرس پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں بھی پہنچ گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر میں کورونا وائرس کی نشاندہی ہونے کے بعد احتیاط کے طور پر لاہور میں پی سی بی کے مرکزی دفاتر فوری طورپر بند کردیے گئے ہیں۔
پی سی بی حکام نے اپنے سٹاف کو رواں ہفتے تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کووڈ-19 ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
جس شخص کی کووڈ رپورٹ پازیٹو آئی ہے، وہ ایک بااثر شخیت ہے تاہم اس کا نام ابھی تک سامنے نہیں آسکا ہے۔
یاد رہے کہ کئی کورونا کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کو درمیان میں ہی روکنا پڑ گیا، بائیو سیکیور ماحول کی تشکیل میں ناکامی پر دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔