کورونا وبا کے دوران نظر کا چشمہ لگانے والے ان دنوں حفاظتی ماسک کے استعمال کے دوران چشمے کے گلاسز پر بھاپ کی تہہ جم جانے سے پریشان ہیں۔ بھاپ کی وجہ سے صاف نظر نہیں آتا۔
الرجل کے مطابق یہ مسئلہ سرد ہوا، منہ اور ناک سے نکلنے والی گرم ہوا ٹکرانے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔
چشمے کے گلاس پر بھاپ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پہلے چشمے کے گلاس پانی اور صابن سے دھوئیں۔
اسی طرح شیونگ کریم اندر کی طرف سے چشمے پر لگائیے اور پھر نرمی سے اسے صاف کریں۔
امراض چشم کے ڈاکٹر سے مشورے کے بعد سپرے استعمال کریں۔
چشمے تک ہوا کی رسائی کم کرنے کے لیے ماسک کے اوپر موجود ناک کے ابھار کو اچھی طرح سے بند کریں۔
ماسک کے بالائی کونے پر سپیشل پٹی چسپاں کی جائے یہ جلد پر استعمال کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔