سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے دو مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پرآپریشنزکیے۔سیکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد لیڈروں سمیت آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آرکےمطابق آپریشنزدہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرکیےگئے۔سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کےعلاقوں بویا اور دوسلی میں آپریشن کیا۔ہلاک دہشتگردوں میں 3 دہشتگرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔
ہلاک دہشتگردکمانڈرجنید عرف جامدکاتعلق ٹی ٹی پی طارق،دہشتگردخالق شادین عرف ریحان کاتعلق ٹی ٹی پی صادق نوراورہلاک دہشتگرد کمانڈرعبدالانیرکاتعلق ٹی ٹی پی طوفان گروپ سے تھا۔
مارنےجانےوالےدہشتگرد ہلاک دہشتگرد 2009 سے سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں،شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی مواد کے حملوں، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں، بھتہ خور، فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم میں بھی ملوث رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد کرلے گئے ہیں۔