Aaj Logo

شائع 06 مارچ 2021 07:18pm

'پارلیمان کے باہر غنڈہ گردی کی گئی'

مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہ کہ آج ن لیگیوں نے غنڈوں کا مقابلہ کیا، جو آج کیا گیا وہ مسلم لیگ ن کبھی نہیں بھولے گی، یاد رکھنا غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں ہوتا۔

مریم نواز نے رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو پاکستانی ٹرمپ قرار دے دیا اور کہا پاکستانی ٹرمپ نے پارلیمنٹ کے باہر حملہ کیا۔

مریم نواز یہ بھی کہا اعتماد کا جو ووٹ لیا گیا اس کی کوئی اہمیت نہیں، سولہ ووٹ گن پوائنٹ پر لیے گئے، سوال کیا کہ دھونس اور دھاندلی کے ووٹ کی کوئی اہمیت ہے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ گن پوائنٹ پر لیاگیا،اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ پارلیمان کے باہر غنڈوں نے حملہ کیا۔

Read Comments