اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر سوا بارہ بجے ہوگا، دو نکاتی ایجنڈے کے مطابق وزیرخارجہ اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کریں گے، جس کے بعد ووٹنگ کے لئے شمار کنندگان کے پاس نام لکھوایا جائے گا۔
ووٹنگ سے قبل ایوان میں پانچ منٹ کے لئے گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔ تمام ارکان کے ایوان میں آنے کے بعد قومی اسمبلی ہال کی تمام لابیاں بند کردی جائیں گی۔
وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے والے سپیکر قومی اسمبلی کی دائیں جانب لابی میں جائیں گے۔ جو ارکان اعتماد کا ووٹ نہیں دینا چاہیں گے وہ ایوان میں بیٹھے رہیں گے۔
ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگا۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی گنتی کے بعد نتیجے کا اعلان کریں گے۔ نتیجے کے اعلان کے ساتھ ہی صدر مملکت کو تحریری طور پر نتیجہ ارسال کیا جائیگا اوراجلاس برخاست کردیا جائےگا۔