مشال ملک نے کہا کہ سجاد حیدر کشمیریوں کے حق میں توانا آواز ہیں، مقبوضہ کشمیرکو بھارت نے جیل میں تبدیل کردیا۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی یورپی پارلیمنٹ کے ممبر سجاد حیدرکے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔
مشال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کو خوش آمدید کہتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، یہ نہ ہو بھارت مذاکرات کا نام لے اور بعد میں بھاگ جائے یسین ملک کو سب سے خطرناک تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیتھ سیل میں یسین ملک کی صحت درست نہیں، چھ سال ہوگئے یسین ملک سے ملاقات نہیں ہوئی، میرا نام بھی بھارت نے این آئی اے میں ڈال دیا، سب سے پرامن اور جمہوری جدوجہد کشمیریوں کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے کہا کہ اس وقت یورپی یونین اور یوکے بھارت کے ساتھ تعلقات مظبوط کرنا چاہتے ہیں۔
مشال ملک نے مزید کہا کہ یوکے اور یورپی یونین بھارت کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کرنا چاہتے ہیں، واپس جاکر یہاں کے جذبات یورپی پارلیمنٹ تک پہنچاوں گا، میں تجویز کروں گا کشمیر کے حوالے سے خصوصی شق شامل کی جائے۔
مشال ملک نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی یقین دہانیوں کے بغیر فری ٹریڈ ایگریمنٹ نہیں ہونے چاہیں، جب تک یورپی پارلیمنٹ فیصلہ نہیں کرتی یہ معاہدے قابل عمل نہیں ہوتے، کچھ سال قبل یسین ملک سے ملاقات ہوئی، یسین ملک کشمیر کے پرامن حل کیلئے کوشاں تھے، یسین ملک کو آزاد ٹرائل کے حق سے محروم کیا جارہا ہے، میں یورپی پارلیمنٹ کے ممبران کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کروں گا ۔