سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن یوسف رضاگیلانی کیلئےکوئی گڑبڑنہیں کرےگا، الیکشن کمیشن نےعدالتی حکم کےمطابق الیکشن کروایا۔
آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ سےہی الیکشن ریفارمزہوسکتی ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کسی اورادارےکوالیکشن ریفامزکااختیارنہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت نےوزیراعظم کواعتمادکاووٹ لینےکاکہا،ہرکوئی اقتدار کیلئےکوشش کرتاہے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نےاخلاقیات کوتباہ کردیاہے، پی ٹی آئی کےلوگ ہی انہیں ووٹ نہیں دیناچاہتے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ حکومت کوعین الیکشن کےوقت شفافیت یاد آئی، موجودہ حکومت بوکھلائی ہوئی ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کل ہونےوالاخطاب وزیراعظم کا نہیں تھا، عمران خان کل دھمکیاں دےرہےتھے، ملک کواستحکام اورقوم کوحوصلہ دیناحکومت کام ہوتاہے، یہ دوسروں کوگندہ کرکےآگےبڑھناچاہتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینا بےمعنی ہے، اپوزیشن وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائےگی۔