وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کہتے ہیں آج وزیراعظم عمران خان کےخدشات درست ثابت ہوگئے۔ملک کواگر کوئی تبدیل کرسکتاہےتووہ عمران خان ہے۔
انکاکہنا تھا کہ اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن کانتیجہ ہمارےخدشات کی تصدیق ہے۔وزیراعظم عمران خان الیکشن میں شفافیت چاہتےہیں۔حالیہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی۔پیسےکےزورپرآنےوالوں نےہمیشہ اداروں کومفلوج کیا۔
انہوں نے کہاعوام کرپشن مافیا کےکردارسے آگاہ ہیں۔عدم اعتمادکامطالبہ کرنےوالےاپنےگریبان میں جھانکیں۔ کل آنےوالی ویڈیوآج کےنتائج کی عکاسی کرتی ہے۔ہم نےالیکشن کمیشن سےتحقیقات کامطالبہ کیاتھا۔وزیراعظم الیکشن کی شفافیت کےموقف سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔
وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کاکہناتھا کہ آج جمہوریت کےساتھ مذاق ہوا ہے۔جمہوریت کےنام نہادچمپئن پیسےکےزورپرایوان میں آئے۔یوسف رضاگیلانی کوووٹ کہاں سےملے؟تحقیقات ہونی چاہیئے۔
شوکت یوسفزئی نےکہاآئندہ سینیٹ الیکشن اوپن ہونےکےلئےقانون سازی ضروری ہے۔خیبرپختونخوامیں منڈیاں لگانےوالوں کوناکامی ہوئی۔سینیٹ میں اچھےدماغ والےپالیسی ساز لوگوں کوجاناچاہیئے۔ایک دوسرے کو چور کہنے والےآج مل کربیٹھےہیں۔