Aaj Logo

شائع 01 مارچ 2021 08:14pm

'گیلانی بھی ووٹ مانگ کر این آر او لینا چاہتے ہیں'

وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی پر واضح کردیا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ اپوزیشن ان سے رابطے کررہی ہے، لیکن ساتھ ہی اپنے ارکان کو تنبہہ کی کہ ضمیر بھی کوئی چیز ہوتی ہے جسکی آواز سنیں، وزیراعظم نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی بھی ان سے ووٹ مانگ کر دراصل این آر او لینا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پتہ ہے اپوزیشن آپ سے رابطے کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمیر بھی کوئی چیز ہوتی ہے اس کی سنیں، اگرچوروں کو ہی ووٹ دینا ہے تو پھر آپ اور ان میں کیا فرق ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ، بیلٹ پیپر کی شناخت سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی، جانتا ہوں مہنگائی ہے،مسائل ہیں مگر چیلنجر پر قابو پائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب یہ ووٹ کی صورت میں مجھ سے این آر او لینا چاہتے ہیں، جو مرضی کرلیں ان کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

Read Comments