Aaj Logo

شائع 01 مارچ 2021 10:50am

سپریم کورٹ نے کرپشن کے خاتمے کا مؤقف تسلیم کرلیا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کرپشن کے خاتمے کا مؤقف تسلیم کرلیا،عدالت نے مکمل خفیہ رائے دہی کا اصول تسلیم نہیں کیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے پر رد عمل دیتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کرپشن کے خاتمے ،ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی اور اراکین کے لین دین کے معاملات کو ختم کرنے کے مؤقف کو تسلیم کر لیا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے مکمل خفیہ رائے دہی کا اصول نہیں مانا، الیکشن کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرے،جس میں ٹریس ایبل بیلٹ شامل ہے۔

Read Comments