اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 23افرادانتقال کرگئے جبکہ1,176نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد12,860ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد579,973ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,176نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ79ہزار973ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 58ہزار 004ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ71ہزار349افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں72ہزار161،اسلام آباد میں44ہزار259،بلوچستان میں19ہزار045 ،گلگت بلتستان میں4956اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار198کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندہ سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید23مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12860ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4343افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 5350،خیبرپختونخوا میں 2072،اسلام آباد میں496،بلوچستان میں200اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث297 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ21ہزار836 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,562مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے871افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ45ہزار277مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38ہزار920کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1176افراد میں تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 89لاکھ51ہزار838افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔