روایتی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر مشتمل ملکی عسکری تاریخ کے شاندار آپریشن "سویفٹ ریٹارٹ" کے دو سال مکمل ہوگئے، اس موقعے پر پاک فضائیہ نے ملک کے بھرپوردفاع کا عزم دہرایا۔
27 فروری 2019ء کو تاریخ میں ہمیشہ "سرپرائز ڈے" کے طور پر جانا جائے گا۔ ملکی سیاسی اورعسکری قیادت نے بالاکوٹ پر کی گئی بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی اور اپنی مرضی کی جگہ اور وقت کے مطابق بھرپور جوابی وار کرکے دشمن کے تکبر کو خاک میں ملایا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
سابق ایئرکموڈور خواجہ مجید کا کہنا ہے کہ بھارت اگلے 25 سال بھی اس ہزیمت کو بھلا نہیں سکے گا۔
آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے دوران پاکستان نے دستیاب وسائل کا مؤثر اندازمیں استعمال کرکے جہاں دو بھارتی جنگی طیارے گرائے، وہیں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا، اور جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کرکے یہ ثابت کیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔