کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 09 ہزار 250 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 1050 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا ایک لاکھ 09 ہزار 250 روپے اور 10 گرام سونا 93 ہزار 664 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 26 ڈالرز کی کمی سے 1764 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔